26 مارچ 2016 - 11:28
پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیر کی صدر حسن روحانی سے ملاقات + تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر نے عالم اسلام کی مشکلات کو برطرف کرنے کے لئے اسلامی ملکوں کےاتحاد کےتحفظ کی ضرورت پرزوردیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیر نے ہفتے کو اسلام آباد میں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی - صدرمملکت حسن روحانی نے اس ملاقات میں اس بات کا ذکرکرتےہوئے کہ ایران کی پالیسی ہمسایہ ممالک اور دیگرملکوں کے ساتھ دوستی کو مستحکم بنانا ہے کہاکہ اسلامی ملکوں کو چاہئے کہ وہ عالم اسلام کی مشکلات کو برطرف کرنے کے لئے متحدہوجائیں- انہوں نے کہا کہ تہران اسلام آباد کے ساتھ باہمی دلچپسی کے سبھی میدانوں میں اپنے تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاہتاہے اوراسلامی جمہوریہ ایران سمجھتاہے کہ تہران اور اسلام آباد کو دوطرفہ علاقائی اور عالمی سطح پر عالم اسلام میں اتحاد اور امن کے لئے کوشش کرنی چاہئے- صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران اور پاکستان کی طویل مشترکہ سرحدوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ان سرحدوں کو دونوں ملکوں کی دوستی اور ترقی وخوشحالی کی سرحدوں میں تبدیل ہونا چاہئے- انہوں نے کہا کہ اس کےلئے ضروری ہے کہ مشترکہ تجارتی زون قائم کرکے باہمی تجارت کو فروغ دیا جائے. پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھی کہا کہ اسلام آباد تمام میدانوں میں تہران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لئےتیار ہے انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر جو دستخط ہوئے ہیں ان کو جلد سے جلد حتمی شکل دے کران عمل درآمد شروع کیاجانا چاہئے.

.......

/169